کابل ،کار بم دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق ، 120 زخمی ہوگئے

منگل 15 جنوری 2019 21:48

کابل ،کار بم دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق ، 120 زخمی ہوگئے
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے کار بم دھماکہ میں 22 افراد جاں بحق جبکہ 120 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ رات کابل کے علاقے گرین ویلج میں کار بم دھماکے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے جن میں دو انڈین شامل ہیں جبکہ 120 افراد زخمی ہوئے جن میں دو کا تعلق جرمنی اور دو کا یونان سے ہے۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ اور صحت حکام کے مطابق دھماکہ میں 4 افراد ہلاک اور 113 زخمی ہوئے۔