پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں

گراں فروشی پر38فراد کے خلاف مقدمات درج ،40افراد کو حراست میں لے لیا،12دکانداروں کو جیل بھیج دیا گیا

منگل 15 جنوری 2019 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کیں ہے۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر38فراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور40افراد کو حراست میں لے لیااور12دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیاگیاجبکہ88000روپے کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :