نوجوانوں کی شہادت پر ضلع شوپیاںمیں مسلسل چوتھے دن بھی ہڑتال ، ٹریفک معطل رہی

منگل 15 جنوری 2019 21:59

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) مقبوضہ کشمیرمیںہفتہ کے روز ضلع کولگام کے علاقے یاری پورہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں زینت الاسلام اور شکیل احمد ڈار کے قتل پر سوگ کیلئے منگل کو مسلسل چوتھے روز ضلع شوپیاں میں ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تما م دکانیں اورتجارتی مراکز بند رہے جبکہ ضلع کی سڑکوں پر ٹریفک جزوی طورپر معطل رہی ۔ ضلع میں انٹرنیٹ سروس بھی مسلسل معطل ہے جو ہفتہ کی شام کو دونوںنوجوانوںکی شہادت کے فورابعد معطل کردی گئی تھی۔ اتوار کو زینت الاسلام اور شکیل احمدڈار کے آبائی علاقوں سوگن اور چلی پورہ میں ہزاروں افراد نے انکی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :