کراچی، اومنی گروپ کے انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی

منگل 15 جنوری 2019 21:59

کراچی، اومنی گروپ کے انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست کی سماعت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث اومنی گروپ کے انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں انور مجید کی ایف آئی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں ایف آئی اے اور دیگر نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی جسٹس آفتاب گورر کا کہنا تھا کہ پچھلی سماعت پر جواب جمع کرانے کے لیے وقت دیا تھا اب پھر مہلت مانگ رہے ہیں، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایف آئی اے کو خط لکھا ہے تاحال جواب نہیں دیا، عدالت کا کہنا تھا کہ ان کو بتا دیں آخری بار مہلت دے رہے ہیں پھر نہیں دیں گے،عدالت نے وفاقی حکومت ایف آئی اے اور دیگر کو جواب کیلئے 4 فروری تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی انور مجید کا درخواست میں موقف ہے کہ ایف آئی اے کے جانب سے جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں ،ہراساں کرنے سے روکا جائے اور مقدمات کی تفصیلات بتائی جائیں،ایف آئی اے سے میرے خلاف زیر التوا انکوائری کی بھی تفصیلات طلب کی جائیں ۔