دھمکیاں دینے کا معاملہ ،اشرف علی ایڈووکیٹ نے ایم این اے کنور نوید، میئر کراچی اور خواجہ اظہار کے خلاف سٹی کورٹ تھانے سے رجوع کرلیا

منگل 15 جنوری 2019 22:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) این اے 246 کے امیدوار اشرف علی قریشی ایڈوکیٹ کو دھمکیاں دینے کا معاملہ،اشرف علی ایڈووکیٹ نے ایم این اے کنور نوید، میئر کراچی اور خواجہ اظہار کے خلاف سٹی کورٹ تھانے سے رجوع کرلیا ۔

(جاری ہے)

اشرف قریشی کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ ایم کیو ایم بہادر آباد کی جانب سے میرے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے،2018 کے عام انتخابات میں این اے 246 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا،6 جنوری 2019 کو فاروق ستار گروپ کی حمایت کا اعلان کیا،فاروق ستار گروپ میں شمولیت کے بعد میئر ر کراچی کی بھتہ خوری اور کالے کرتوتوں کے خلاف آواز اٹھائی،ایم کیو ایم بہادر آباد کے کچھ دوستوں سے پتہ چلا کہ 8 جنوری کو بہادر آبادگروپ کی ایک میٹنگ ہوئی،میٹنگ میں ایم این اے کنور نوید، خواجہ اظہار اور وسیم اختر موجود تھے،تینوں کی جانب سے میرے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے،بہادر آباد گروپ کے سربراہ عامر خان نے ڈیتھ وارنٹ کی مخالفت کی،مجھے معلومات ملی ہیں کہ سٹی کورٹ میں کچھ لوگ میری معلومات اور میری بوری کا سائز پوچھ رہے ہیں،میری جان کو خطرہ ہے تحفظ فراہم کیا جائے،اگر میں مار دیا جاؤں تو قتل کی ایف آئی آر وسیم اختر، خواجہ اظہار اور کنور نوید کے خلاف درج کی جائے۔