کراچی، انسداددہشت گردی عدالت میں چکرا گوٹھ حملہ کیس کی سماعت ،عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی

منگل 15 جنوری 2019 22:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) انسداددہشت گردی عدالت میں چکرا گوٹھ حملہ کیس کی سماعت ،عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر رئیس مما سمیت 11 عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ملزمان میں سابق سیکٹر انچارج رئیس مما،عمران لمبا اور انعام الحق،راحیل ، آصف اقبال اور عمر جاوید بھی سمیت 11ملزمان شامل ہیں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس میں عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا ،ایم کیو ایم کے تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی سمیت پانچ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ سابق سیکٹر انچارج رئیس مما نے کورنگی میں اپنی دہشت اور اجارہ داری قائم رکھنے کیلئے چکرا گوٹھ میں فائرنگ کی ،فائرنگ سے پولیس اہکاروں سمیت معتدد افراد ہلاک ہوئے،ملزم رئیس مما نے عدالت میں اعتراف جرم کیا تھا، عینی شاہدین نے بھی شناخت کیا ہے ،ملزمان کے خلاف 2011میں تھانہ زمان ٹائون میں مقدمات درج کیاگیا۔