ڈپٹی کمشنر چکوال کے مختلف دورے

منگل 15 جنوری 2019 22:10

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے بہکڑی ،مونا ،ڈھڈیال،سرال ،جہٹل،منگوال ،لطیف وال ،گھگھ ،تھنیل کمال ،ڈنگی ،اور مہروپیلومیں گورنمنٹ سکولز، آر ایچ سیز ،بی ایچ یوز ، کا اچانک دورہ کیا اس موقع پرسی ای او ایجوکیشن افتخار احمد ورک، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مختار احمد،ڈی ڈی او پلاننگ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر چکوال نے تمام آرایچ سیز، بی ایچ یوز میں وارڈز ، لیب ،پینے کے پانی ، ڈیوٹی روسٹراور صفائی کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے استفسار کیا۔سکولوں کے حوالے سے سٹاف کی حاضری ،سینٹیشن کا نظام ،سیوریج ،پینے کا صاف پانی ،کلاس رومز کا معائنہ اور بچوں کی تعلیمی استعدادو رجحانات کا جائزہ لیااور موقع پر سکولوں کے سربراہان کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :