ٹینکر نے قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کچل ڈالے، دونوں موقع پر جاں بحق، ٹینکر ڈرائیور گرفتار

منگل 15 جنوری 2019 22:11

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) لاہور سے کراچی جانے والے ٹینکر نے قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کچل ڈالے، دونوں موقع پر جاں بحق۔ ٹینکر ڈرائیور گرفتار، پولیس نے ٹینکر بھی قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شینہ والاکارہائشی غلام شبیر اپنی بیوی انو ربی بی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر اچانک برانچ روڈ سے مین روڈ پر آگیا جنہیں اسی دوران لاہور سے کراچی جانے والے ٹینکر نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں دونوں میا ں بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگئے جبکہ موقع پر جمع ہونے والے افراد نے ٹینکر ڈرائیور محمد عارف کے فرارہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جس نے ٹینکر بھی قبضہ میں لے کر ہلاک ہونے والے میاں بیوی کی نعشیں کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیں۔