ڈپٹی کمشنر جہلم نے جہلم میں نومولود بچے کی ہلاکت کے معاملے کی انکوائری کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی

منگل 15 جنوری 2019 22:12

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے سول ہسپتال جہلم میں نومولود بچے کی ہلاکت کے معاملے کی انکوائری کے لئے ایم ایس کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی، تفصیلات کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے انکوائری رپورٹ میں بتایا ہے کہ بچے کی ہلاکت کا تعلق سول ہسپتال کے ڈاکٹرز سے منسلک کرنا حقائق کے منافی ہے انکا کہنا تھا کہ اٹینڈٹ یاسر بچے کے والد کا تعلق دینہ شہر سے ہے جو کہ دینہ کا رہائشی ہے اس کا گھر سول ہسپتال جہلم سے 20 کلومیٹر کی مسافت پر واقعہ ہے 2 جڑواں بچوںکی پیدائش اسکے گھر میں ہوئی جنکی عمر 5 ماہ یعنی 20 ہفتے ہے ، بچوں کی حالت غیر ہونے پر یاسر نے سول ہسپتال جہلم رجوع کیا جبکہ بدقسمتی سے ایک بچے کی ہسپتال آمد سے پہلے موت واقع ہو چکی تھی جبکہ دوسرا بچہ انتہائی نگہد اشت وارڈ میں داخل ہے جس کا باقاعدہ علاج جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :