جہلم پولیس کیغیر قانونی اسلحہ رکھنے والے مجرمان کیخلاف کارروائی

منگل 15 جنوری 2019 22:12

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابدکی حصوصی ہدایت پر غیر قانونی اسلحہ مجرمان کیخلاف کارروائی کرتے تھانہ دینہ کے اے ایس آئی شکیل آفتاب نے دوران گشت ملزم عبدالرؤف خان ولد بگا خان سکنہ سوہاوہ سے بندوق12 بور اور پسٹل30بور معہ 2 عدد روند برآمد کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے تھانہ صدر کے سب انسپکٹر محمد اشفاق نے دوران گشت ملزم محمد شعیب ولد امانت علی سکنہ حال غازی آباد اکالا گوجراں سے پسٹل30بور معہ3عدد روند برآمد کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے تھانہ صدر کے سب انسپکٹر محمد اشفاق نے دوران گشت ملزم زوہیب علی ولد امانت علی سکنہ حال غازی آباد اکالا گوجراں سے پسٹل30بور معہ2عدد روند برآمد کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ سٹی کے اے ایس آئی عمران حسین نے دوران گشت ملزم عامر علی ولد طارق جمیل سکنہ اسلام پورہ سی10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ پنڈدنخان کے اے ایس آئی کاشف خان نے ملزم طاہر بشیر ولد منیر سکنہ کھیوڑہ سی5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے۔تھانہ چوٹالہ کے اے ایس آئی مناظر حسین نے دوران گشت ملزم محمد افضل ولد باتی خان سکنہ بارموسیٰ ضلع منڈی بہاؤلدین سے چرس120گرام برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ لٰلہ کے اے ایس آئی محمد احمد نے دوران گشت ملزم چن بلوچ ولد محمد منور سکنہ پنڈدادنخان سی120گرام برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔