پنجاب بھر کے 14اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز تعلیم کے تبادلے

منگل 15 جنوری 2019 22:12

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) پنجاب بھر کے 14اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز تعلیم کے تبادلے ، سی ای او ایجوکیشن وہاڑی شوکت علی طاہر کا بھی تبادلہ ،غلام مصطفی برجیس نئے سی ای او تعینات ،تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن حکومت پنجاب کے 14مختلف اضلاع کے چیف ایگزیکٹوآفیسرز کے تبادلے کر دیئے گئے جس کے مطابق سی ای او ایجوکیشن شوکت علی طاہر کو لاہور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کے احکامات جار کئے گئے جبکہ ان کی جگہ گورنمنٹ ہائی سکول گوگراں لودھراں کے پرنسپل غلام مصطفی برجیس کو سی ای او ایجوکیشن وہاڑی تعینات کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ تبدیل ہونے والے سی ای او شوکت علی طاہر گذشتہ دور حکومت میں چار سال تک محکمہ ایجوکیشن کے ضلعی سربراہ کے طور پر کام کرتے رہے ہیں اور دو ماہ قبل اسی ضلع وہاڑی میں دوبارہ بطور سی ای او ایجوکیشن تعینات ہوئے تھی#