Live Updates

وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم خان اتوار کو کھلی کچہری لگائیں گے

منگل 15 جنوری 2019 22:14

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم خان اتوار کو باہتر میں کھلی کچہری لگائیں گے۔

(جاری ہے)

تحصیل فتح جنگ میں پی ٹی آئی کے سرگرم نوجوان رہنماء اور ترجمان بلال خان کے مطابق علاقہ نلہ کی عوام کو در پیش مسائل کے فوری ازالے اور عوامی شکایات کو موقع پر حل کرنے کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خصوصی مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم خان مورخہ 20 جنوری بروز اتوار سہ پہر تین بجے علاقہ نلہ کے مرکزی ٹائون باہتر میں کھلی کچہری لگائیں گے کچہری میں صوبائی مشیر سید یاور بخاری،سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان ،سابق اُمیدوار برائے پی پی تھری اکبر خان تنولی،چیئر مین میونسپل کمیٹی تحصیل حسن ابدال ظہیر احمد بھٹیانوالہ ،چیئرمین یو سی دھریک رفعت حیات خان بالڑہ اور مدثر مچھیانہ خصوصی طور پر شرکت کریں گے جبکہ پی ٹی آئی کے چند ایک وفاقی اور صوبائی وزراء کی شرکت بھی متوقع ہے باہتر میں منعقد ہو نے والی کھلی کچہری میں ڈی سی اٹک اور ڈی پی او سمیت تمام محکمہ جات کے ضلعی افسران اور تحصیل فتح جنگ کے انتظامی افسران موجود ہوں گے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم خان عوامی مسائل کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کریں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات