ہمارے خاندان کو اصولوں پر کھڑے رہنے کی سزا دی گئی‘ اہلیہ سلمان رفیق

پروڈکشن آڈر جاری کرنے پر سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے مشکور ہیں ‘ میڈیا سے گفتگو

منگل 15 جنوری 2019 22:22

ہمارے خاندان کو اصولوں پر کھڑے رہنے کی سزا دی گئی‘ اہلیہ سلمان رفیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی شمائلہ سلمان نے کہا ہے کہ پروڈکشن آڈر جاری کرنے پر سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے مشکور ہیں ،سلمان رفیق کی سزا سمجھ نہیں آرہی ، ہمارے خاندان کو اصولوں پر کھڑے رہنے کی سزا دی گئی ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شمائلہ سلمان نے کہا کہ تمام ممبران پنجاب اسمبلی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ،پروڈکشن آرڈر آئین کے مطابق ہے ،خدا کا شکر ہے سلمان رفیق کی صحت بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سلمان رفیق کی سزا کی سمجھ نہیں آ رہی ،وہ اور ان کا خاندان اصولوں پر کھڑے رہے جس کی سزا دی گئی ،پہلے بھی اصولوں پر کھڑے رہنے کی سزا خاندان نے بھگتی اور اب بھی بھگت رہے ہیں۔