پاکستان ریلوے نے گریڈ 17 اور18 کے متعدد افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے

منگل 15 جنوری 2019 22:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) پاکستان ریلوے نے مکینیکل انجینئرنگ ، سول انجینئرنگ ، کمرشل ٹرانسپورٹ اور سگنل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 17 اور18 کے چند افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 18 کے آفیسرمحمدغفران خان جوکہ ڈائریکٹر ایم اینڈ ایس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ان کو سیکرٹری / چیئرمین ریلویز کے سٹاف آفیسر کا اضافی چارج بھی دے دیا گیاہے۔

اسی طرح سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے اسجد رشید مرزا کو سیکرٹری ریڈیمکو سے تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈبلیوون منسٹری آف ریلویز تعینات کردیاگیاہے۔ جبکہ کمرشل ٹرانسپورٹیشن گروپ کے میاں فصل الہٰی کو ڈپٹی ڈائریکٹر سی ون منسٹری آف ریلویز سے تبدیل کرکے ان کی خدمات چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلوے کے سپرد کردی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ابوبکر فاروق کو ڈی ایم ای لاہور سے تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر سٹور منسٹری آف ریلویز میں لگادیاگیاہے۔

جبکہ ایس اینڈ ٹی ڈیپارٹمنٹ کے عثمان اکبر پوپلزئی کوڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ون منسٹری آف ریلوے میں تعینات کردیاہے۔ سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی مسز حنا ء عرفان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈبلیو ون سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای ون منسٹری آف ریلویز تعینات کردیاہے۔ اس کے علاوہ مس ماریناعتیق کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای ٹومنسٹری آف ریلوے سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ون منسٹری آف ریلویز تعینات کردیاہے۔