پاکستانی کرکٹر بابر اعظم آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں ٹاپ رینکڈ پاکستانی بلے باز بن گئے

منگل 15 جنوری 2019 22:27

پاکستانی کرکٹر بابر اعظم آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) پاکستانی کرکٹر بابر اعظم آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں ٹاپ رینکڈ پاکستانی بلے باز بن گئے۔

(جاری ہے)

منگل کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں، ایڈن مرکرم 2 درجے اوپر چڑھ کر آٹھویں نمبر پر آ گئے، ہاشم آملہ بھی تین درجے بہتری کے ساتھ ٹاپ ٹین میں واپس آ گئے، ڈی کوک 12 سیڑھیاں چڑھ کر 14ویں نمبر پر آ گئے، پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے 5 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین 20ویں پوزیشن پا لی اور اس کے ساتھ ہی وہ ٹاپ رینکڈ پاکستانی بلے باز بھی بن گئے، اسد شفیق ایک درجہ بہتری کے بعد 23ویں نمبر پر آ گئے، اظہر علی 6 درجے تنزلی کے بعد ٹاپ ٹونٹی سے باہر ہو گئے اور انہوں نے 25ویں پوزیشن سنبھال لی، امام الحق 23 درجے بہتری کے ساتھ 73ویں اور شان مسعود 2 درجے اوپر چڑھ کر 63ویں نمبر پر آ گئے، بائولرز میں کگیسوربادا سرفہرست ہیں، جیمز اینڈرسن دوسرے اور فلینڈر تیسرے نمبر پر ہیں، ڈونے اولیویئر 8 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین 24ویں نمبر پر آ گئے، محمد عامر تین سیڑھیاں چڑھ کر 31ویں نمبر پر آ گئے، فہیم اشرف 48 درجے اور شاداب خان 23 درجے چھلانگ لگا کر بالترتیب 58ویں اور 78ویں نمبر پر آ گئے، آل رائونڈرز میں شکیب الحسن سرفہرست ہیں۔

متعلقہ عنوان :