سعودی عرب تبوک کے گورنر پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود تلور کے شکار کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے دالبندین پہنچ گئے

منگل 15 جنوری 2019 22:32

سعودی عرب تبوک کے گورنر پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود تلور ..
دالبندین\ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) سعودی عرب تبوک کے گورنر پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود تلور کے شکار کے لئے اپنے خصوصی طیارے کے ذریعے ضلع دالبندین پہنچ گئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال ،صوبائی وزیر خزانہ میر عارف جان محمد حسنی، رخشان ڈویژن کے کمشنر نصیر احمد ناصر، ڈی سی چاغی فتح محمد خجک، سابق وزیر حاجی علی محمد نوتیزئی، سابق ایم این اے سردار میر عاطف سنجرانی ،صوبائی وزیراطلاعات ظہور بلیدی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ چیئرمین میرداودخان نوتیزئی ،سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی، ملک خدا بخش سیاپاد، ملک محمد عمر نوتیزئی، میر ثناء اللہ نوتیزئی ،پرنس حاجی محمد جان کشانی ،حاجی شاہ جان کشانی، حاجی غازی خان نوتیزئی، میر مددخان سنجرانی، ملک نوربخش بڑیچ، میرجمیل جان سنجرانی ،حاجی صاحب خان محمد حسنی اسسٹنٹ کمشنر حبیب ناصر، ڈی پی او نزرجان بلوچ ودیگر آفیسران و قبائلی عمائدین نے پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود کا دالبندین ائیرپورٹ پر استقبال کیا پرنس فہد دالبندین سے اپنے شکار گاہ چلے گئے اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال صوبائی وزیر میر عارف جان حسنی کے رہائش گاہ پردالبندین کے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اس موقع پربازار انجمن تاجران دالبندین کے ٹکری نوراحمد ساسولی ،محمد اسماعیل گورگیج، حاجی آغامحمد حسنی، حاجی جمال محمد حسنی، سونا خان رند، میر ظفر رند ،پریس کلب کے سرپرست اعلی ستار کشانی اور ہندو پنچائیت کے شیول داس ودیگربڑی تعداد میں موجود تھے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے عوامی مسائل سنیں اور حل کرنے کی یقین دیانی کرائی بعد آزاں وزیر اعلی بلوچستان نے پرنس فہد ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔