کیسکوکی نادہندگان اور غیرقانونی بجلی استعمال کرنیوالوںکیخلاف کارروائیاں

ْ لورالائی ، قلعہ سیف اللہ، مستونگ اور خضدارسے 9ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے، متعدد کنکشنزبھی منقطع

منگل 15 جنوری 2019 22:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئر عطاء اللہ بھٹہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیسکوکی مختلف سرکل میں غیرقانونی طورپربجلی حاصل کرنے اورنادہندگان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ اس سلسلے میں تمام ناہندہ صارفین کو اُن کے بجلی بلوںپر بقایاجات جمع کرانے اور کنکشنز منقطع ہونے سے متعلق نوٹسز بھی ارسال کردئیے گئے ہیں۔

کیسکوسینٹرل سرکل کے تحت کوئٹہ شہرمیں سیٹلائٹ ٹائون سب ڈویژن کی ٹیم نے متعلقہ علاقوںمیں بائی پاس خالق شہید پولیس تھانہ کی مددسے بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مشرقی بائی پاس پر 12غیر قانونی کنکشنزمنقطع کرکے اُن کے برقی آلات تاریں اور موٹریںضبط کردئیے گئے جو کہ غیر قانونی طورپربجلی استعمال کررہے تھے۔

(جاری ہے)

نیز اس دوران بلو ں کی ادائیگی کے سلسلے میں نادہندگان سے بقایاجات بھی وصول کئے گئے ۔

اسی طرح کیسکوخضدارسرکل کے تحت ٹیموںنے خضدارسٹی ایریامیں غیرقانونی طورپر بجلی حاصل کرنے اورکنڈا مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران 46کنڈے ہٹادئیے گئے اس کے ساتھ ساتھ اُن کے برقی تاریں بھی قبضہ میں لئے گئے جبکہ مستونگ شہرمیںبھی سب ڈویژن کی ٹیم نے ڈائریکٹ کنڈا لگانے والوںکے متعددکنکشنز منقطع کردئیے گئے بعدازاں غیرقانونی طورپر بجلی حاصل کرنے والوںکے تاریں اور دیگر برقی آلات متعلقہ حکام کی زیرنگرانی ضائع کردئیے گئے۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر کیسکولورالائی سرکل کی زیرنگرانی ایکسئن اور ایس ڈی او پر مشتمل لائن اسٹاف کے ہمراہ کیسکوٹیم نے راڑہ شم اورمیخترکے علاقوں سی6ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے نیز کارروائی کے دوران لورالائی کے مختلف علاقوںسے عدم ادائیگی پر 30نادہندگان کے برقی کنکشنز منقطع کردئیے گئے جبکہ 11KVکے جمپرز کاٹ کربھی نادہندگا ن کی بجلی منقطع کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ایس ڈی او قلعہ سیف اللہ کی نگرانی میں قلعہ سیف اللہ شہرمیں غیرقانونی کنکشنزکے فوراًہٹانے اوربلوں کی ادائیگی کے سلسلے میں لائوڈاسپیکر کے زریعے ایس ڈی اوشبیرترین نے اعلانات کرکے صارفین سے اپیل کی دریں اثناء شہرمیں کارروائی کے دوران ٹیم نے 3غیرقانونی ٹرانسفارمرزبھی ہٹانے کے علاوہ متعدد ڈائریکٹ کنڈے ہٹادئیے گئے ۔ دوسری جانب صارفین نے اس اقدام کوخوش آئند قراردیتے ہوئے غیر قانونی طورپر بجلی حاصل کرنے والے کنکشن کے خاتمہ کے لئے کیسکوکے اقدامات کوسراہاہے کیونکہ غیرقانونی لوڈ ہٹانے سے متعدد ڈسٹری بیوشن سے منسلک صارفین کو مستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکتاہے۔

کیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے غیر قانونی استعمال سے گریز کریں کیونکہ غیرقانونی کنکشنوں کی وجہ سے نہ صرف کیسکو گرڈنیٹ ورک پر دبائو میں بے تحاشا اضافہ ہوتاہے بلکہ اس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ عام صارفین پر بھی اس کا اثر پڑرہاہے ۔ جس کے باعث اُنہیں دوسروں کے غیرقانونی اقدام سے اضافی لوڈشیڈنگ کے مسائل کاسامنا بھی کرناپڑرہاہے۔کیسکوکی ٹیمیں ایسے تمام نادہندگان اور غیرقانونی بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف بلاتفریق کارروائی کررہی ہے اورکیسکواُن کے بجلی منقطع ہونے یا مزید کسی بھی نقصان یازحمت پرذمہ دارنہیں ہوگی۔