Live Updates

سندھ میں اتحادی جماعتیں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہیں، جعلی اکائونٹ کیس میں مزید تفتیش کی ضرورت نہیں، ریکارڈ خود بول رہا ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو

منگل 15 جنوری 2019 22:58

سندھ میں اتحادی جماعتیں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہیں، جعلی اکائونٹ کیس ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور سندھ میں دیگر اتحادی جماعتیں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز پی ٹی آئی کے رہنماء حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ نیب نے اب تک آصف زرداری، فریال تالپور اور مراد علی شاہ کو گرفتار کیوں نہیں کیا کیونکہ اس کیس میں مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے، کاغذ بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی اکائونٹ کھول کر ان میں پیسے ڈالے گئے، ان پیسوں کا پوچھیں تو جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی چھوڑ کر کوئی کیوں جائے گا کیونکہ پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی چوائس ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے کراچی آنے پر اپوزیشن کیوں پریشان ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو اپنے اراکین صوبائی اسمبلی کو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا، جو سمجھ رہے تھے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا ہی راج رہے گا وہ پنجاب سے سبق سیکھیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات