Live Updates

تلور کے شکار کیلئے آئے گورنر تبوک کا عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ

ْسعودی شہزادے فہد بن سلطان اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی،رپورٹ

منگل 15 جنوری 2019 23:05

تلور کے شکار کیلئے آئے گورنر تبوک کا عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) نایاب پرندے تلور کے شکار کیلئے آئے ہوئے سعودی شہر تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان نے وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا قیمتی تحفہ پیش کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے شہر تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور خارجہ سیکریٹری تہمینہ جنجوعہ بھی موجود تھیں۔ملاقات میں شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود نے وزیراعظم عمران خان کو سونے کی (گولڈ پلیٹڈ) کلاشنکوف تحفے میں دی۔بعد ازاں سعودی صوبے تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود تلور کا شکار کھیلنے چاغی پہنچے جہاں دالبندین ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی سمیت دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات