Live Updates

انتشار کے خدشے پر سندھ میں کسی کے بھی داخلے پر پابندی لگاسکتے ہیں، سعید غنی

نااہل افراد اپنی ناکامی چھپانے کیلئے سندھ حکومت کو پریشان کرنا چاہتے ہیں،وزیربلدیات سندھ میرے بھی پی ٹی آئی، (ن)لیگ اور ایم کیو ایم ارکان سے رابطے ہیں، اس کا یہ مطلب نہیں میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں،میڈیا سے گفتگو

منگل 15 جنوری 2019 23:10

انتشار کے خدشے پر سندھ میں کسی کے بھی داخلے پر پابندی لگاسکتے ہیں، سعید ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ سندھ حکومت انتشار پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر کسی کے بھی داخلے پر پابندی لگا سکتی ہے،نااہل افراد اپنی ناکامی چھپانے کے لیے سندھ حکومت کو پریشان کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میرے بھی پی ٹی آئی، (ن)لیگ اور ایم کیو ایم ارکان سے رابطے ہیں، اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں، پیپلز پارٹی کا کوئی رکن ان کے ساتھ ہے تو نام بتائیں۔

منگل کومیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت علیمہ خان بچائو کی مہم پر لگی ہوئی ہے، سندھ میں چائے کی پیالی میں طوفان مچانے کا مقصد بھی عوام کی علیمہ خان پر سے توجہ ہٹانا ہے، وزیراعظم کو علیمہ خان پر بھی جے آئی ٹی بنانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کے خلاف سازش کی جارہی ہے، وزیراعظم جو شور مچایا کرتے تھے وہ معاملہ اب ان کے گھر سے نکل آیا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ فواد چوہدری پیپلز پارٹی،(ق)لیگ میں رہے اور پرویز مشرف کے بھی ترجمان رہے ہیں، اگر فواد چوہدری میں ذرا بھی شرم ہوگی تو آصف علی زرداری کے خلاف بات نہیں کریں گے، فواد چوہدری ماضی میں آصف زرداری کا دفاع کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتشار پھیلنے کے ڈر سے سندھ حکومت کسی کے بھی داخلے پر پابندی لگا سکتی ہے، حالات خرابی کا ڈر ہوا تو میں خود فسادی لوگوں کی سندھ آمد پر پابندی لگانے کی سفارش کرسکتا ہوں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے جن اراکین کے خلاف تحقیقات ہورہی ہیں ان کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کیے جائیں، ایف آئی اے اور نیب حکومت کے اشارے پر چل رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات