Live Updates

تجاوزات کے خلاف آپریشن، متاثرین کو حق نہ ملا تو احتجاج کریں گے، فاروق ستار

وسیم اختر اختیارات کا رونا روتے ہیں، توڑ پھوڑ کا ٹھیکہ کیسے مل گیا،وہ جھوٹ بولتے ہیں سچے ہیں تو اصل حقائق بتائیں، میڈیا سے گفتگو

منگل 15 جنوری 2019 23:10

تجاوزات کے خلاف آپریشن، متاثرین کو حق نہ ملا تو احتجاج کریں گے، فاروق ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ظلم کی انتہا ہے متاثرین کی مدد کی جارہی ہے نہ متبادل جگہ کی فراہمی کی گئی، حق نہ ملا تو اگلے ہفتے ہم سب ایم اے جناح پر احتجاج کریں گے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے مطالبہ کیاکہ متاثرین کو شاپنگ مال بنا کر دیا جائے، مالکانہ حقوق دیئے جائیں، وسیم اختر اختیارات کا رونا روتے ہیں، توڑ پھوڑ کا ٹھیکہ کیسے مل گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لکھے ہوئے احکامات کچھ اور ہیں عمل کچھ اور کیا جارہا ہے، وسیم اختر جھوٹ بولتے ہیں سچے ہیں تو اصل حقائق بتائیں۔انہوں نے کہا کہ کے کے ایف کی جائیداد فروخت کرنے کے چکر میں ہے، ہم کے کے ایف کی جائیدادیں کسی صورت فروخت نہیں ہونے دیں گے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ علی رضا عابدی قتل کے بعد وفاق و صوبائی حکومت نے مگرمچھ کے آنسو بہائے، سیاسی رہنمائوں کو اب تک کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اب ایسا کوئی سانحہ رونما ہوا تو وزیراعظم عمران خان، صوبائی، وفاقی وزیر داخلہ کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات