ایف بی آر نے کامران کیانی اور ندیم ضیا کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کیلئے دوسرا شوکاز نوٹس جاری کردیا

منگل 15 جنوری 2019 23:10

ایف بی آر نے کامران کیانی اور ندیم ضیا کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کامران کیانی اور ندیم ضیا کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کیلئے دوسرا فائنل شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آ ر نے کامران کیانی کو سال 2015 کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کیا گیا ۔کامران کیانی نے سال 2015 میں 33 کروڑ 60 لاکھ روپے کی پراپرٹی خریدی اور 33 کروڑ 60 لاکھ کی پراپرٹی ایف بی آر کو ظاہر نہیں کی تھی جبکہ پیراگون کے ڈائریکٹر ندیم ضیا نے سال 2017 کا گوشوارہ جمع نہیں کرایا تھا ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے ندیم ضیا سے سال 2015 ، 2016 کی پراپرٹی کی خرید و فروخت کی تفصیلات طلب کی تھی ،ندیم ضیا نے سال 2017 میں 11 کروڑ 98 لاکھ کی پراپرٹی خریدی ایف بی آر کو ظاہر نہیں کی تھی جس پر ایف بی آر نے ان کامران کیانی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کیلئے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے اورنہ ہی کامران کیانی اور ندیم ضیا نے ایف بی آر کو تاحال کوئی جواب جمع نہیں کروایا ۔ایف بی آر نے کامران کیانی اور پیراگون کے ڈائریکٹر ندیم ضیا کو جواب جمع نہ کرانے پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے یکطرفہ کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کامران کیانی اورندیم ضیا کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کیلئے 21جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی ۔

متعلقہ عنوان :