ایف بی آر نے نے ٹیکس ڈیفالٹر کمپنی کی پراپرٹی منجمد کرنے کیلئے ڈی جی ایل ڈی اے کو خط لکھ دیا

منگل 15 جنوری 2019 23:10

ایف بی آر نے نے ٹیکس ڈیفالٹر کمپنی کی پراپرٹی منجمد کرنے کیلئے ڈی جی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس ڈیفالٹر کمپنی کی پراپرٹی منجمد کرنے کیلئے ڈی جی ایل ڈی اے کو خط لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے انڈس کنڈکٹر اینڈ کیبل پرائیویٹ لمٹیڈ کی پراپرٹی منجمد کروانے کیلئے اڈی جی ایل ڈی اے کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ انڈس کنڈکٹر اینڈ کیبل پرائیویٹ لمٹیڈ سال 2006 کے انکم ٹیکس بقایہ جات کی مد میں 2 کروڑ روپے کی نادہندہ تھی۔ایف بی آر نے انڈس کنڈکٹر اینڈ کیبل کے اکائونٹس سے ایک کروڑ روپے نکلوا لئے تھے۔ایف بی آر نے انڈس کنڈکٹر اینڈ کیبل کی انتظامیہ کو بقیہ ایک کروڑ روپے کی ادائیگی تک فیکٹری فروخت کرنے سے روک دیا۔

متعلقہ عنوان :