جماعت اسلامی کا کاشتکاروں کے احتجاج کی حمایت کااعلان

منگل 15 جنوری 2019 23:23

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) نائب امیر جماعت اسلامی وسابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان نے کہا ہے کہ 17جنوری کو خزانہ شوگر مل کے سامنے کاشتکاروں کا احتجاجی جلسہ اور دھرنے کے ساتھ بھرپور حمایت اور شرکت کا اعلان کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں گنے کا نرخ اور قیمت یکساں ہونا چاہیے،گنے کی قیمت اور نرخ میں فرق کاشتکاروں کو منظور نہیں، غریب کاشتکاروں کا استحصال بند کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے ہم نے روز اول سے تحریک شروع کی ہے اور مسائل کی حل تک یہ تحریک جاری رہے گی۔