وحیدگل مہمندکے قتل کی اعلیٰ سطحی انکوائری کرائی جائے،ثمربلور

منگل 15 جنوری 2019 23:23

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے پارٹی کے سرگرم کارکن وحید گل مہمند کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید کارکن کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے مذمتی بیان میں ثمر بلور نے کہا کہ واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ، انہوں نے کہا کہ اے این پی طویل عرصہ سے ٹارگٹ پر ہے اور وحید گل مہمند جیسے نڈر اور بے باک کارکنوں کو شہید کیا جا رہا ہے، انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔