برف باری سے بند راستے فوری طورپر کھولے جائیں، وزیراعلیٰ محمودخان

منگل 15 جنوری 2019 23:26

برف باری سے بند راستے فوری طورپر کھولے جائیں، وزیراعلیٰ محمودخان
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے ملاکنڈ اور ہزارہ کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے عوام اور سیاحوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے اور متاثرین کو فوری ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہزارہ اور ملاکنڈ کے کمشنرز اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو اس سلسے میں موثر اقدامات کی ہدایت کی انہوں نے واضح کیا کہ برف باری سے بند راستے فوری طورپر کھولے جائیں اور وہاں پر پھنسے سیاحوں کو با حفاظت متعلقہ مقام تک پہنچنے میں معاونت کی جائے۔ان علاقوں میں مشکلات سے دوچار سیاحوں اور مقامی لوگوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے

متعلقہ عنوان :