ڈسٹرکٹ ناظم ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ24جنوری سے ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا

منگل 15 جنوری 2019 23:29

ڈسٹرکٹ ناظم ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ24جنوری سے ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ ناظم ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 24جنوری سے اربانیازکرکٹ سٹیڈیم پر شروع ہوگا،اس ایونٹ میں16ٹیمیں حصہ لے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے ارگنائزر طارق خان کے مطابق ڈسٹرکٹ ناظم پشاور کے نام سے منسوب ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی کامیابی کیلئے بھر پور تیاریاں شروع کردی ہیں ،ایونٹ میں 16بہترین ٹیمیں حصہ لیںگی ،جس میں ملک بھر سے باصلاحیت کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئینگے ۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ24جنوری کو ارباب نیازکرکٹ سٹیڈیم پر ہوگا،ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان مہمان خصوصی ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :