Live Updates

وزیرآئی ٹی خالدمقبول صدیقی کی زیرصدارت آئی ٹی اورٹیلی کام ٹاسک فورس کااجلاس

کمیٹی نےانٹرنیٹ پرساڑھے12فیصدایڈوانس انکم ٹیکس ختم کرنےکی سفارش کردی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 15 جنوری 2019 21:11

وزیرآئی ٹی خالدمقبول صدیقی کی زیرصدارت آئی ٹی اورٹیلی کام ٹاسک فورس ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 جنوری 2019ء) :وزیرآئی ٹی خالدمقبول صدیقی کی زیرصدارت آئی ٹی اورٹیلی کام ٹاسک فورس کے اجلاس میں کمیٹی نےانٹرنیٹ پرساڑھے12فیصدایڈوانس انکم ٹیکس ختم کرنےکی سفارش کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے کم و بیش 4 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی کارکردگی کے قصیدے سناتے ہوئے نہیں تھکتی جبکہ اپوزیشن موجودہ دور حکومت کو بدترین انداز حکومت قرار دیتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہیں۔

تاہم حکومت کی جانب سے کئیے جانے والے فیصلے عوام میں بے چینی پھیل رہی ہے، جس کا اظہار بھی کیا جارہا ہے ۔مخالفین کی جانب سے جو سب سے زیادہ تنقید کی جارہی ہے وہ حکومتی معاشی پالیسی کو لے کر کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس معاشی پلان نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ حکومت دوست ممالک سے ملنے والی امدادی پیکجز کے باوجود آئی ایم ایف میں جانے کا سوچ رہی ہے۔

مزید یہ کہ حکومت ریونیو کے حصول کے لیے عوام کے کاندھوں پر غیر ضروری ٹیکسوں کا بوجھ ڈال رہی ہے۔تاہم حکومت کی جانب سے ٹیکسز کا یہ جواز پیش کیا جارہا گزشتہ حکومت خزانہ خالی چھوڑ کر گئی ہے اس لئیے عوام کو ٹیکسوں کا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔تاہم حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دئیے جانے کی کوششیں سامنے آتی رہتی ہیں ۔تازہ ترین خبر کے مطابق وزیرآئی ٹی خالدمقبول صدیقی کی زیرصدارت آئی ٹی اورٹیلی کام ٹاسک فورس کااجلاس منعقد ہوا ہے۔اجلاس میں ٹیلی کام کےشعبےپرزیادہ ٹیکس کےبوجھ پرتحفظات کااظہار کیا گیا ہے۔کمیٹی نےانٹرنیٹ پرساڑھے12فیصدایڈوانس انکم ٹیکس ختم کرنےکی سفارش کردی                              
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات