پاکستان ریلوے کے گریڈ 17 اور18 کے چند افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات

منگل 15 جنوری 2019 23:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) پاکستان ریلوے نے مکینیکل انجینئرنگ، سول انجینئرنگ، کمرشل ٹرانسپورٹ اور سگنل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 17 اور18 کے چند افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 18 کے آفیسر محمد غفران خان جو کہ ڈائریکٹر ایم اینڈ ایس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ان کو سیکرٹری/ چیئرمین ریلویز کے سٹاف آفیسر کا اضافی چارج بھی دیدیا گیاہے۔

اسی طرح سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے اسجد رشید مرزا کو سیکرٹری ریڈیمکو سے تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈبلیوون منسٹری آف ریلویز تعینات کر دیا گیاہے جبکہ کمرشل ٹرانسپورٹیشن گروپ کے میاں فصل الہٰی کو ڈپٹی ڈائریکٹر سی ون منسٹری آف ریلویز سے تبدیل کرکے ان کی خدمات چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کے سپرد کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ابوبکر فاروق کو ڈی ایم ای لاہور سے تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر سٹور منسٹری آف ریلویز میں لگا دیا گیا ہے جبکہ ایس اینڈ ٹی ڈیپارٹمنٹ کے عثمان اکبر پوپلزئی کوڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ون منسٹری آف ریلوے میں تعینات کر دیا ہے۔

سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی مسز حناء عرفان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈبلیو ون سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای ون منسٹری آف ریلویز تعینات کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ مس مارینا عتیق کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای ٹو منسٹری آف ریلوے سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ون منسٹری آف ریلویز تعینات کر دیا ہے۔