Live Updates

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافہ سے متعلق بل کی قائمہ کمیٹی سے منظوری سے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی،ملیکہ علی بخاری

منگل 15 جنوری 2019 23:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملیکہ علی بخاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافہ سے متعلق بل کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف سے منظوری سے عوام کو فوری انصاف فراہم کرنے میں مدد ملے گی، حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کیلئے قانون سازی پر خصوصی توجہ مرکوز کر رہی ہے، حکومت جہیز کی لعنت کے خاتمہ کیلئے قانون سازی پر کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی سہولت کیلئے مؤثر قانون سازی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافہ سے متعلق بل کی منظوری لوگوں کو فوری انصاف کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہیز ایک لعنت ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اس حوالہ سے خیبرپختونخوا میں بھی قانون سازی کی تھی اور اب ہم اس تناظر میں قانون سازی کر رہے ہیں، اس حوالہ سے جلد بل تیار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ کیلئے بل تیار ہو چکا ہے جسے جلد منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات