مجلس دفتری زبان کا 27سال کے طویل وقفے کے بعد اجلاس ،اردو کے بطور دفتری زبان اردو کے نفاذ کیلئے اہم فیصلے

عدالتی نظام اردو سانچے میں ڈھالنے کیلئے رجسٹرار کو مراسلہ جاری ،وکلا ء اپیلیں اردوزبان میں دائر کرینگے، حکومتی جوابات بھی اردو میں دیئے جائینگے شاہرات پر انگریزی کیساتھ اردو سائن بورڈ بھی آویزاں ، تمام محکموں کے نام اردو زبان میں آویزاں کئے جائیں‘ ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ

منگل 15 جنوری 2019 23:36

مجلس دفتری زبان کا 27سال کے طویل وقفے کے بعد اجلاس ،اردو کے بطور دفتری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) مجلس دفتری زبان کا 27سال کے طویل وقفے کے بعد اجلاس ہوا جس میں بطور دفتری زبان اردو کے نفاذ کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں مجلس دفتری زبان کے اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔بتایا گیا ہے کہ حکومت نے عدالتی نظام اردو سانچے میں ڈھالنے کیلئے رجسٹرار کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وکلا ء اپیلیں اردوزبان میں دائر کریں گے، حکومتی جوابات بھی اردو میں دیئے جائینگے، اضلاع میں مجالس دفتری زبان کو فعال بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو بھی مراسلہ جاری کر دیا گیا جس میں احکامات دئیے گئے کہ اردو کے فروغ کیلئے مجوزہ اقدامات کو نافذ کیا جائے ۔شاہرات پر انگریزی کیساتھ اردو سائن بورڈ بھی آویزاں کئے جائیں، تمام محکموں کے نام اردو زبان میں آویزاں کئے جائیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک تا 22 افسران کے محکمانہ امور کی خط وکتابت بھی اردو زبان میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :