کمشنر سکھر کی جانب سے ٹریفک انجینئرنگ اورسگنلز کے لئے جگہوں کی نشاندہی اور پلاننگ کی ہدایت

منگل 15 جنوری 2019 23:43

سکھر۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) کمشنر سکھر ڈویژن رفیق احمد برڑو نے سکھر شہر میں ٹریفک انجینئرنگ کوبہتر بنانے کے لیے ٹریفک سگلنز ، ہائیٹ بیریئر ، ٹائر برسٹر اور روڈ ڈوائیدرز لگانے کی جگہ کا تعین کرنے کے لیے دوبارہ شہر کا معائنہ کرکے دو دن اندر رپورٹ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکھر میں آنے والے لوگوں اور سیاحوں کی سہولت کے لیے اہم مقامات اور دفاتروں اور اسپتالوں کی معلومات کے سائن بورڈز نصب کیے جائیں اور شہر کی خوبصورتی کا خاص خیال رکھا جائے ۔

انہوں نے ایسی ہدایات اپنے آفس میں سکھر شہر کے ٹریفک انجینئرنگ اور ٹریفک سگنلز کے حوالے سے منعقد کردہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں ، جس میں میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ ، ایس ایس پی سکھر عرفان سموں ، اے ڈی سی ون سکھر علی رضاانصاری ، میونسپل کمشنر پیر واحد بخش ، ٹریفک سارجنٹ ، سیکریٹری آر ٹی اے اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے بریفنگ میں کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سکھر شہر کی ٹریفک پروجیکٹ اور سائن بورڈز لگانے کے لیے 15ملین کا منصوبہ تشکیل کیا گیا ہے جس کا ٹینڈر آمریکی کمپنی کو ایوارڈ ہو چکا ہے اور قابل کنسلٹنٹ کی نگرانی میں دو دن اندر کام شروع ہو جائیگا ۔ ٹریفک سارجنٹ محمد موسیٰ نے بتایا کہ شہر کے اہم راستوں پر روڈ ڈوائیڈرز اور ٹائر برسٹرز کی ضرورت ہے ، جبکہ کچھ دنوں مقامات پر یوٹرن لگانے پڑینگے ۔

کمشنر سکھر ڈویژن رفیق احمد برڑو نے ٹریفک سارجنٹ کو ہدایت کی کہ میونسپل کی ٹیکسیشن افسران کے ساتھ شہر کا دوبارہ معائنہ کرکے ٹریفک سگنلز ، ٹائر برسٹرز او ر ہائیٹ بیرئیر ز کے مقامات کا تعین کرکے فوری طور پر رپورٹ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹائر برسٹرز کی سکیورٹی ٹریفک پولیس اہلکار اور دیکھ بھال اور صفائی کا کام میونسپل کا ہے ۔ کمشنر سکھر ڈویژن نے ہدایت کی کہ ٹائر برسٹرز اور دوسرے ٹریفک انجنیئرنگ کے کام اور معیار پر کوئی سودیبازی نہ برداشت نہ کی جائیگی ، جبکہ شہر کی خوبصورتی کا بھی خاص خیال جائے تا کہ لوگوں کو لگے کہ وہ تاریخی اور خوبصورت شہر میں داخل ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں آنے والے اور سیاحوں کی معلومات کیلئے سائن بورڈز لگائے جائیں۔ کمشنر سکھر ڈویژن رفیق احمد برڑو نے یہ بھی ہدایت کی کہ میونسپل کارپوریشن سکھر شہر میں ٹریفک جام روکنے کیلئے الیکٹریکل ویکل شٹل سروس اور روٹری کارپارکنگ کی تعمیر کیلئے منصوبابندی کرے۔ کمشنر سکھر نے کہا کہ تجرباتی طور پر پولیس لائن سے ایوب گیٹ تک فائیبر کے روڈ ڈوائیڈرز لگائے جائیں جبکہ ٹریفک سگنلز کی تعمیر کا کام جلد مکمل کیا جائے۔اس سے قبل کمشنر سکھر نے سکھر اسپورٹس کامپلیکس کا دورہ کرکے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر پی ڈی نے اسپورٹس کمپلیکس کے تعمیراتی کام کے حوالے سے کمشنر سکھر ڈویژن کو بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :