شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں ایم ایس سیمینار کا انعقاد

منگل 15 جنوری 2019 23:43

سکھر۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے ترجمان پروفیسرمحمد ابراہیم کھوکھر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس میں ایم ایس کے محقق عبدالحئی میرانی نے اپنا ایم ایس سیمینار پروفیسر عبدالوحد شیخ کی رہنمائی میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز نے سیمینار کی صدارت کی اور سیمینار کو کامیاب قرار دیا۔ سیمینار میں اساتذہ، محققین اورطلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :