جہانگیر ترین کا شہباز شریف پر طنز

آج خادم اعلیٰ نے جس بہادری اور جانفشانی سے آصف زرداری کو اسلام آباد میں گھسیٹا ہےاس پر دونوں پارٹیوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 15 جنوری 2019 22:21

جہانگیر ترین کا شہباز شریف پر طنز
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 جنوری 2019ء) :جہانگیر ترین نے شہباز شریف پر طنزکرتے ہوئے کہا ہے کہ آج خادم اعلیٰ نے جس بہادری اور جانفشانی سے آصف زرداری کو اسلام آباد میں گھسیٹا ہےاس پر دونوں پارٹیوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔ ۔تفصیلات کے مطابق ماضی میں شہباز شریف آصف علی زرداری کے خلاف مختلف قسم کے بیانات دے چکے ہیں۔ایک بار انہوں نے جلسے خطاب کرتےہوئے یہ بھی کہا تھا کہ اگر میں نے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹ کر اس کے پیٹ سے کرپشن کا پیسہ واپس نہ نکالا تو میرا نام بھی شہباز شریف نہیں۔

ایک مرتبہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں زرداری کا پیٹ بھاڑ کر کرپشن کاپیسہ نکلواوں گا اور قوم کے قدموں میں لا کر رکھ دوں گا۔تاہم آج یہی شہباز شریف مشکل وقت پڑنے پر اسی زرداری کے ہم پیالہ و ہم نوالہ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

آج اپوزیشن کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔اجلاس میں آصف زرداری کی جانب سےنئےمیثاق جمہوریت کی تجویز دے دی گئی۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت ن لیگ اورپی پی کےدرمیان ہواتھا،اب اس کووسعت دی جائے۔اپوزیشن کی دیگرجماعتوں کوبھی میثاق جمہوریت میں شامل کیاجائے۔۔آصف زرداری نےبتایاکہ اُن کی جماعت فوجی عدالتوں میں توسیع کی حامی نہیں۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ منی بجٹ پرحکومت کوکوئی رعایت نہ دی جائے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اہم معاملات پراپوزیشن کی بنائی گئی کمیٹی غورکرے۔

کمیٹی متفقہ تجاویزمرتب کرےتولائحہ عمل بنانےمیں آسانی ہوگی۔ اس اجلاس پر حکومتی اراکین شہباز شریف کو انکے سابقہ بیانات یاد دلا رہے ہیں۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہخادم اعلیٰ نے جس بہادری اور جانفشانی سے آصف زرداری کو اسلام آباد میں گھسیٹا ہےاس پر دونوں پارٹیوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔
عمران خان کے الفاظ ایک بار پھر سچ ہوئے کہ یہ دونوں پارٹیاں کرپشن بچانےکےلیے ہمیشہ ساتھ ہیں