ایبٹ آباد میں پریشر ہارن اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی، 100 گاڑیوں کے پریشر ہارن اتار لئے گئے

منگل 15 جنوری 2019 23:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ایبٹ آباد میں کالے شیشے اور پریشر ہارن والی گاڑیوں کے ڈرائیوں کی شامد آ گئی۔ ایس پی ٹریفک اشتیاق خان نے منڈیاں اور سبزی منڈی موڑ کے دورہ کے دوران ایک سو سے زائد گاڑیوں کے پریشر ہارن اتار لئے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ٹریفک وارڈن ثاقب عباسی نے صحافیوں کو بتایا کہ عوامی شکایات پر منگل کو ایس پی ٹریفک وارڈن ہزارہ اشتیاق خان نے منڈیاں، کمپلیکس اور سبزی منڈی موڑ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے پریشر ہارن، جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد گاڑیوں کے کالے شیشے اور پریشرہارن اور نمبر پلیٹس اتار دی اور سختی سے تمام ڈرائیوں کو ہدایت کی کہ آج کے بعد کوئی ڈرائیور پریشر ہارن، کالے شیشے اور جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرے گا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گئی۔

متعلقہ عنوان :