محکمہ شاہرات عامہ کی زیر نگرانی گہوری لنک سڑک کی تعمیر کاآغاز،1کلومیٹر پختہ سڑک کی تعمیر کیلئے 1 کروڑ 89 لاکھ مختص ،سڑک کی تعمیر سے 300 سے زائد گھرانے سفری سہولیات سے مستفید ہونگے

منگل 15 جنوری 2019 23:52

نیلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) محکمہ شاہرات عامہ کی زیر نگرانی گہوری لنک سڑک کی تعمیر کاآغاز،1کلومیٹر پختہ سڑک کی تعمیر کیلئے 1 کروڑ 89 لاکھ مختص ،سڑک کی تعمیر سے 300 سے زائد گھرانے سفری سہولیات سے مستفید ہونگے ،عوام علاقہ گہوری کے پرزور مطالبہ پر سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے بیلہ محمد خان اور شیخ بیلہ کے وسط سے گہوری کے تقریباً3000 افراد کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے پہلے مرحلے پر 1 کلومیٹر پختہ سڑک کامنصوبہ دیاگیا ہی, تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دودھنیال کے نواحی علاقہ گہوری کے عوام کے مطالبہ پر پہلے مرحلے میں گہوری کیلئے 1 کلومیٹر سڑک کامنصوبہ دیاگیاہے جس سے گہوری شرقی ، گہوری غربی ، بیلہ محمدخان ، شیخ بیلہ4 دیہات مستفید ہونگے ،جن کی کم وبیش آبادی 3000 سے زائد بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے سڑک کی تعمیر کے آغاز پر حکومت آزادکشمیر کاشکریہ اداکرتے ہوئے سپیکراسمبلی کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :