ایڈیشنل سیکرٹری مالیات آزادکشمیر جمعہ خان کی والدہ کی نماز جنازہ دارلحکومت مظفرآباد کے ہائیکورٹ گرائونڈ میں ادا کر دی گئی

منگل 15 جنوری 2019 23:52

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ایڈیشنل سیکرٹری مالیات آزادکشمیر جمعہ خان کی والدہ کی نماز جنازہ دارلحکومت مظفرآباد کے ہائیکورٹ گرائونڈ میں ادا کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

نماز جناز ہ میں چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء ، وزراء حکومت،جج صاحبان سپریم کورٹ،ممبران اسمبلی،سیکرٹری مالیات، سیکرٹریز حکومت، سربراہان محکمہ جات سمیت پولیس اور انتظامیہ کے آفیسران، ملازمین اور شہریوںکی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔ بعدا زاں مرحومہ کو آبائی گائوں میں سپرد خا ک کر دیا گیا۔