موجودہ مخلوط صوبائی حکومت عوامی مسائل کے عملی حل پر پختہ یقین رکھتی ہے، گذشتہ چار ماہ کے دوران ہم نے عوام کو درپیش مسائل کے حل کی جانب پیش رفت کا آغاز کیا ہے ، عوام جلد اپنی زندگیوں میں آنے والی مثبت تبدیلی کا خود مشاہدہ کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان
بدھ 16 جنوری 2019 00:00
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل اس نوعیت کے نہیں جنہیں حل نہ کیا جاسکے۔
تاہم ماضی کے غیر سنجیدہ رویوں اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ سکے اور نہ صرف عوام زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم رہے بلکہ مسائل میں بھی بتدریج اضافہ ہوتا چلا گیا، انہوں نے کہا کہ بے شک مسائل زیادہ اور وسائل کم ہیں تاہم حکومت دستیاب وسائل کے صحیح مصرف کو یقینی بناکر عوام کو ان کی دہلیز پر تعلیم، صحت اور پانی جیسی سہولیات فراہم کرے گی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ نچلی سطح تک عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے اختیارات کو ڈویژنل اور ضلعی سطح پر منتقل کیا گیا ہے اور فوری نوعیت کے مسائل کے حل کے لئے ڈویژنل کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو اختیار کے ساتھ ساتھ مناسب فنڈ بھی فراہم کئے گئے ہیں، اب ڈویژنل کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو کارکردگی دکھانا ہوگی، انہوں نے کہا کہ چاغی سمیت دیگر اضلاع خشک سالی کا شکار ہیں اور حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ خشک سالی سے متاثرہ افراد کی فوری مدد کی جائے اور انہیں خوراک، ادویات کی فراہمی کے علاوہ بچوں کی غذائی ضروریات پوری کی جاسکیں جس کے لئے ابتدائی طور پر پچاس کروڑ روپے کے فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے جبکہ خشک سالی کے اثرات سے نمٹنے اور صورتحال کی بہتری کے لئے قلیل مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی منصوبے تیار کئے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے ساتھ باصلاحیت اور محنتی وزراء کی ٹیم ہے جو عوامی مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاںہے انہوں نے صوبائی وزیر خزانہ کی جانب سے ضلع چاغی کے مسائل کے حل اور ترقی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ چاغی کے عوام کی نمائندگی کا بھرپور حق ادا کررہے ہیں اور مختصر مدت کے دوران انہوں نے چاغی کے عوام کی بہتری کے لئے کئی ایک اقدامات کئے ہیں، اس موقع پر لوگوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کو علاقے کے بعض مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کی درخواست کی گئی، وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ چاغی کو ایک ترقیافتہ ضلع بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے پرنس فہد بن سلطان ویلفیئر ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ کو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہسپتال کی کارکردگی، دستیاب سہولتوں اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی بہتر سہولتیں عوام کا حق ہیں، حکومت نے صوبے میں صحت ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے جس کا مقصد اصلاحات کے نفاذ کے ذریعہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں ،طبی عملے ، جدید طبی آلات اور ادویات جیسی سہولتوں کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ دوردراز اضلاع کے عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں علاج معالجہ کے لئے کوئٹہ کا سفر نہ کرنا پڑے، وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں ایکسرے مشین کی غیر فعالی کا نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت کو ہسپتال کے لئے نئی ایکسرے مشین کی فراہمی کی ہدایت کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کو ہدایت کی کہ عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.