نوشکی میں ایرانی پٹرول سے لوڈپک اپ گاڑی آگ لگنے سے جل کر خاکستر ہو گئی

بدھ 16 جنوری 2019 00:10

نوشکی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) نوشکی میں ایرانی پٹرول سے لوڈپک اپ گاڑی آگ لگنے سے جل کر خاکستر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق نوشکی کی تیل منڈی میں عبدالخالق نامی شخص کے زامیادتیل سے لوڈپک اپ گاڑی سے جنریٹر کے ذریعے ڈرموں سے تیل نکال رہے تھے اسی دوران اچانک جنریٹر کے کرنٹ لگنے سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی ،جس سے پک اپ گاڑی تیل سمیت عبدالجبار نامی شخص کی دکان بھی جل کر راکھ ہو گئی جو لاکھوں روپے کانقصان بتایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ایف سی اہلکار ،پولیس اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجانے کی کوشش کر تے رہے تاہم فائر بریگیڈ پونے گھنٹے بعد موقع پر پہنچ کر آگ بھجا دی۔

متعلقہ عنوان :