اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بوندا باندی ، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 16 جنوری 2019 10:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بوندا باندی ہوگی جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا مین موسم سرد خشک اور ابرآلود رہا جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا۔ گزشتہ ر وز ریکارڈ کئے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق استور، سکردو میں منفی14، بگروٹ میں منفی13، کالام میں منفی12، گوپس میں منفی9، ہنزہ، مالم جبہ میں منفی7، راولاکوٹ میں منفی6، دیر میںمنفی5، دروش، گلگت، کوئٹہ، پاراچنار میں منفی4 اور مظفرآباد، میرکھانی میں منفی1سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔