سعودی عرب ، منشیات کے مصری سمگلر کا سر قلم

بدھ 16 جنوری 2019 10:30

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) سعودی شہر تبوک میںمقامی حکام نے ہیروئن کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہوجانے پر مصری شہریکا سر قلم کردیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہیکہ مصری شہری ابراہیم المرسی ممنوعہ نشہ آور گولیاں اسمگل کررہا تھا۔ دوران تفتیش ابراہیم مرسی نے اقبال جرم کرلیا جس پر اسے مقامی عدالت نے نشان عبرت بنانے کیلئے موت کی سزا سنا دی تھی۔ تبوک میں اس سزا پر عملدرآمد کردیا گیا۔