جوہری ہتھیاروں کے معاہدے پر روس، امریکہ مذاکرات بے نتیجہ

بدھ 16 جنوری 2019 10:40

جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) روس اور امریکہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے 1987ء کے جوہری ہتھیاروں کے معاہدے سے نکلنے کے ارادے پر ہونے والی بات چیت میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، امریکہ کا کہنا ہے کہ روس سمجھوتے کی شرائط کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ روس کے سرکاری خبر رساں ادارے تاس نے روسی معاون وزیر خارجہ سرگئی رابکوف کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مجموعی طور پر ہم یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ اس معاملے پر کوئی پیشرفت نہیں ہو پائی۔

(جاری ہے)

امریکا کی جانب سے کسی بات پر رضامند نہ ہونے اور ضد پر مبنی مطالبوں کے نتیجے میں بات چیت رک گئی ہے۔ انھوں نے جنیوا میں امریکی معاون وزیر خارجہ آندرے تھامپسن سے مذاکرات کے بعد یہ بات کہی ہے۔ رابکوف نے کہا کہ روس نے مزید مذاکرات کی تجویز دی ہے لیکن امریکہ کی جانب سے اس پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ امریکہ نے اجلاس کو مایوس کن قرار دیا۔ امریکہ نے مطالبہ کیا ہے کہ روس وہ میزائل تلف کر دے جن کے لیے امریکا کا دعویٰ ہے کہ ان سے معاہدے کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :