Live Updates

وزیراعظم نے ندیم افضل چن کو اپنا ترجمان مقرر کرنے سے پہلے کیا ہدایت کی؟

وزیراعظم عمران خان نے مجھے ہدایت کی ہے کہ لہجے میں عاجزی و انکساری لاؤ متکبرانہ رویہ نہیں ہونا چاہئیے۔ ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 16 جنوری 2019 10:55

وزیراعظم نے ندیم افضل چن کو اپنا ترجمان مقرر کرنے سے پہلے کیا ہدایت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2019ء) ندیم افضل گوندل کو وزیراعظم کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے منگل کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تقرری وزیراعظم نے کی ہے۔ وہ اعزازی حیثیت سے کام کریں گے۔ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان نے مجھ پر جو اعتماد کیا اس پر میں ان کا مشکور ہوں۔انہوں نے مجھے کہا کہ بطور سیاسی ورکر سیاست میں اپنا کردار ادا کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیاسی ورکر ہیں اپوزیشن سے مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔پارلیمنٹ میں احتجاج اپوزیشن کا حق نہیں اس کو ختم کریں گے۔میڈیا سے تعلقات کو مثالی بنانا میری ترجیح ہے۔عوام میں وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچانا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔عاجزی انکساری،عوامی فلاح اور خدمت وزیراعظم کا بیانیہ ہے۔

(جاری ہے)

ندیم افضل نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے ہدایت کی ہے کہ لہجے میں عاجزی و انکساری لاؤ متکبرانہ رویہ نہیں ہونا چاہئیے۔

واضح رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماء ندیم افضل چن کو اپنا ترجمان مقرر کیا تھا۔دیم افضل چن کی تقرری اعزازی بنیاد پر کی گئی جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے سیاسی اور معاشی میدان میں ناکامیوں کے پیش نظر تجربہ کار ٹیم کومیدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت اس وقت ناصرف معاشی محاذ پر ناکام جا رہی ہے بلکہ ملک میں سیاسی پاورشو اور جوڑ توڑ میں بھی ناکام ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاسوں میں ادھر کوئی پلان بنانے پر مشاورت ہی ہوتی ہے تودوسری طرف وزراء اس کو اچھالنے کیلئے میڈیا کی زینت بنا دیتے ہیں۔ جس سے حکومت کیلئے مزید مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔اسی طرح حکومت ابھی تک اپنی معاشی سمت بھی متعین نہیں کرسکی۔ جبکہ مہنگائی نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے۔ابھی منی بجٹ میں پھر مہنگائی کا ایک طوفان آنے والا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سب کے باوجودپی ٹی آئی کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تجربہ کار ٹیم کو میدان میں اتار کرکام لیا جائے تاکہ تجربہ کار ٹیم نہ صرف عوامی منصوبوں کیلئے کام کرے گی بلکہ حکومتی ٹیم کا حصہ بن کراپوزیشن جماعتوں کو بھی خوب جواب دے سکے گی۔ وزیراعظم نے فوری طور پر سابق وفاقی وزیر ندیم افضل چن کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔ افضل چن بطور ترجمان وزیراعظم ذمہ داری سرانجام دیں گے جب کہ فردوس عاشق اعوان کو بھی جلد اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات