رواں مالی سال نومبر میں گڑ اور گڑ کی مصنوعات کی برآمدات میں 19.85 فیصد کا اضافہ

بدھ 16 جنوری 2019 11:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) رواں مالی سال نومبر میں گڑ اور گڑ کی مصنوعات کی برآمدات میں 19.85 فیصد کا اضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیورو برائے شماریات (پی ایس بی) کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2018ء میں 31 کروڑ 90 لاکھ ڈالر مالیت کا گڑ اور گڑ کی مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ نومبر 2018ء میں گڑ اور گڑ کی مصنوعات کا حجم 41 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔