قدرتی گیس، فرنس آئل، ہائی سپیڈ ڈیزل، کوئلے اور درآمدی بجلی کے ذریعے 2014-15ء میں 57 ارب 65 لاکھ یونٹ بجلی سسٹم میں شامل

بدھ 16 جنوری 2019 11:41

قدرتی گیس، فرنس آئل، ہائی سپیڈ ڈیزل، کوئلے اور درآمدی بجلی کے ذریعے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ملک کے انرجی میکس میں ہائیڈرو الیکٹرک کا حصہ پچھلے پانچ سال کے دوران 3 فیصد کم ہوگیا ہے جبکہ تھرمل (آئی پی پیز) کا حصہ 40 فیصد سے بڑھ کر 45 فیصد ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین توانائی کے مطابق 2013ء میں انرجی میکس میں پن بجلی کا حصہ 32 فیصد تھا جو 2018ء میں 32 فیصد سے کم ہو کر 29 فیصد تک آ گیا تاہم دوسری طرف تھرمل شیئر اس عرصہ کے دوران 5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

قدرتی گیس، فرنس آئل، ہائی سپیڈ ڈیزل، کوئلے اور درآمدی بجلی کے ذریعے 2014-15ء میں 57 ارب 65 لاکھ یونٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی اور مجموعی انرجی میکس میں اس کا حصہ 59.15 تک پہنچ گیا تاہم 2017-18ء کے دوران ان ذرائع سے 89 ارب 57 کروڑ یونٹ بجلی سسٹم میں شامل ہونے سے انرجی میکس میں یہ شیئر 65.88 فیصد ریکارڈ کئے گئے۔