پانچواں پاکستان میگا لیدر شو 27 جنوری سے ایکسپو سینٹر لاہور میں شروع ہوگا

بدھ 16 جنوری 2019 11:41

پانچواں پاکستان میگا لیدر شو 27 جنوری سے ایکسپو سینٹر لاہور میں شروع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) پانچواں پاکستان میگا لیدر شو 27 جنوری سے ایکسپو سینٹر لاہور میں شروع ہوگا۔ پاکستان گلوز مینوفیکچرز و ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کے مطابق یہ لیدر شو تین دن جاری رہے گا جس میں بڑی تعداد میں چمڑے سے بنی مصنوعات کے شعبے سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کے نمائندے اور ماہرین شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس نمائش کا مقصد پاکستان میں لیدر کی مصنوعات کی تیاری اور اس شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :