خاتون کو شادی کی تقریب میں اپنے کزن نذیر احمد کو کھانے کی پلیٹ دینا مہنگا پڑ گیا

شکی شوہر نے بیوی پر کاروکاری کا الزام دیا، بھائیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو قتل کرنے کی کوشش کی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 16 جنوری 2019 11:32

خاتون کو شادی کی تقریب میں اپنے کزن نذیر احمد کو کھانے کی پلیٹ دینا ..
راجن پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جنوری 2019ء) :راجن پور کی تحصیل روجھان کے نواحی علاقہ بستی دادنی میں شادی کی تقریب میں دو بچوں کی ماں عظیمہ بی بی کو اپنے کزن نذیر احمد کو کھانے کی پلیٹ دینا مہنگا پڑ گیا۔معتبر نامی شکی شوہر نے کاروکاری کا الزام لگا دیا اور خاتون کا گلا دبا کر قتل کرنے کی بھی کوشش کی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دو بھائییوں واسو اور رئیس نے مل کر عظیمہ اور نذیر پر تشدد کیا اور انہیں قتل کرنے کی کوشش کی۔

تاہم جب شور مچا تو قریبی پٹرولنگ پولیس کے دو اہلکاروں کی مداخلت پر دونوں کی جان بچی۔متاثرہ خاندان نے انصاف کے حصول کے لیے احتجاج کیا اور جان کے تحفظ کے لیے اپیل کی۔ خاتون کے ماموں کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب کے دوران واسو اور رئیس نے عظیمہ اور اس کے کزن پر کاروکاری کا الزام عائد کر کے قتل کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

قریبی پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں نے جان بخشی کرائی۔

جب کہ خاتون کے ماموں عبدالوحید نے ڈی ایس پی، ڈی پی او، آئی جی پنجاب،وزیراعلیٰ ،چیف جسٹس اور آرمی چیف سے بھی انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔عظیمہ بی بی کا کہنا ہے کہ میں بے گناہ ہوں۔بے بنیاد کاروکاری کا الزام لگا کر میرا شوہر مجھے نا حق قتل کرنا چاہتا ہے۔میرے دو معصوم بچے بھی ہیں اس لیے مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔متاثرہ خاندان نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری اور جان کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے عظیمہ بی بی کے بچوں کی عمریں 9ماہ اور اڑھائی سال ہیں۔خیال رہے اس سے قبل ء) سکھر پولیس نے خاتون کو کاروکاری کے الزام میں قتل ہونے سے بچا لیا، پولیس اعلامیہ کے مطابق تماچانی کے علاقے ڈریہا کی رہائشی نوجواں لڑکی فرزانہ کو شوہر کی جانب سے مقامی شخص یاسین سے کاری کرنے کی کوشش پر خاتون کی والدہ کی تھانہ پر اطلاع کے نتیجہ میں پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ لڑکی کو بازیاب کرالیا ، تماچانی کی رہائشی فرزانہ نے الزام عائد کیا کہ شوہر منیر و دیگر رشتے دار یاسین شر نامی شخص سے سیاکاری کا الزام لگا کر قتل کرنا چاہتے تھے