گراونڈ زیرو کے نزدیک سعودی جھنڈے کو جزوی طور واضح کرنے والے فن پارے کو ہٹا دیا گیا

بدھ 16 جنوری 2019 11:56

گراونڈ زیرو کے نزدیک سعودی جھنڈے کو جزوی طور واضح کرنے والے فن پارے ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) امریکی شہر نیویارک میں قائم 11 ستمبر 2001 کے حملوں کی یادگار سے سعودی عرب کے جھنڈے کو جزوی طور واضح کرنے والے فن پارے کو ہٹا دیا گیا۔’’کینڈی نیشنز‘‘نامی فن پارہ جی 20 میں شامل ممالک کے جھنڈوں میں لپٹی ہوئی بڑی ٹافیوں پر مشتمل 20 فن پاروں کا ایک سلسلہ ہے جس کو فرانسیسی مصورہ لارنس جینکل نے 2011 میں ہی بنایا تھا ۔

(جاری ہے)

لارنس جینکل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اس کام سے انسانیت میں محبت اجاگر کرنا چاہتی تھی لیکن ان کے ان فنپاروں کی گرائونڈ زیرو کے نزدیک موجودگی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے انھوں نے اس عوامی ردعمل کو بد ذوقی اور احساس سے عاری قرار دیا ہے۔نیویارک اور نیو جرسی کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انھیں ورلڈ ٹریڈ سنٹر کمپلیکس میں ان 20 فن پاروں کی موجودگی سے متعلق شکایات موصول ہو رہی ہیں اور انھیں ہٹایا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ نمائش مصورہ کی اجازت سے کہیں اور منتقل کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :