Live Updates

سنسر بورڈ نے بھارتی فلم کو پاکستان میں ریلیز کیلئے کلیئر کر دیا

بالی ووڈ فلم ’’ ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘پرسوں 18 جنوری کو پاکستان میں ریلیز کی جائے گی

بدھ 16 جنوری 2019 11:56

سنسر بورڈ نے بھارتی فلم کو پاکستان میں ریلیز کیلئے کلیئر کر دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی زندگی پرمبنی فلم ’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی۔پاکستان سنسربورڈ کے چیئرمین دانیال گیلانی نے فلم ’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ کی پاکستان میں نمائش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنسربورڈ نے فلم کوپاکستان میں ریلیزکے لیے کلیئر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم پروڈیوسرجینتی لال نے ’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت ملنے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پاکستانی شائقین بھی اس فلم سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔جینتی لال نے مزید کہا بطورکرکٹرمیں نے عمران خان کی ہمیشہ تعریف کی ہے اوراب بطور وزیر اعظم میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں، میں پاکستانی سنسر بورڈ کا بھی مشکورہوں جنہوں نے فلم کو ریلیز کی اجازت دی۔واضح رہے کہ فلم ’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ میں اداکار انوپم کھیر نے سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کا مرکزی کردارنبھایا ہے جب کہ دیگرکاسٹ میں اداکار اکشے کھنا بھی شامل ہیں۔ فلم پرسوں 18 جنوری کو پاکستان میں ریلیز کی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات