اداکارہ ریما نے انتہائی کم وقت میں 200سے زائد فلموں میں جلوے دکھائے
شادی کے بعد شوہر اور سسرال والوں کا اعتبار حاصل کرنے اور مقام بنانے کیلئے بہت محنت کی‘ انٹرویو
بدھ 16 جنوری 2019 11:56
(جاری ہے)
ریما خان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد انہوں نے شوہر اور اپنے سسرال والوں کا اعتبار حاصل کرنے اور وہاں اہم مقام بنانے کے لیے بہت محنت کی، اس وجہ سے انہوں نے صرف اپنی گھریلو زندگی پر ہی دھیان دیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ چند سال کی مسلسل محنت کے بعد وہ اپنے سسرال اور شوہر کا اعتبار جیتنے میں کامیاب گئیں، جس کے بعد ہی انہوں نے شوبز میں ایک بار پھر آہستہ آہستہ قدم رکھا۔ریما خان نے بتایا کہ انہیں امریکا منتقل ہونے کے بعد تھوڑی سی محنت ضرور کرنی پڑی، تاہم اب وہ اس بات پر بہت خوش ہیں کہ انہیں وہاں بہت عزت اور اہمیت حاصل ہے اور لوگ ان سے ملنے کے بعد یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ وہ اپنی بیٹیوں کا ان جیسا بنانا چاہتے ہیں۔’بلندی‘ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ کے مطابق انہیں اس سے زیادہ اور کیا خوشی ہو سکتی ہے کہ لوگ اپنی بیٹیوں کو مستقبل کی ریما بنانا چاہتے ہیں۔ریما خان نے اس بات پر بھی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا کہ لوگ ان کا موازنہ بولی وڈ کی سپر اسٹار مادھوری ڈکشٹ سے کرتے ہیں۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ فلمی کیریئر سے قبل بھی وہ مادھوری ڈکشٹ اور سری دیوی کو بہت پسند کرتی تھیں اور پہلے اوڈیشن کے دوران مادھوری ڈکشٹ کے گانے پر پرفارمنس کرنے سے ہی انہیں فلم میں کام کرنے کا چانس ملا۔ریما خان نے 1990 کی دہائی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ ’بلندی‘ کے لیے اوڈیشن دینے پہنچیں تو انہیں پہلے سے یہ اندازہ تھا کہ وہ منتخب نہیں ہوں گی، تاہم اوڈیشن کے دوران جب انہوں نے مادھوری ڈکشٹ کے گانے ’ایک، دو تین‘ پر پرفارمنس کی تو انہیں چانس مل گیا۔خوش قسمتی سے ریما خان کی پہلی فلم ہی کامیاب گئی اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کی بڑی اسٹار بن گئیں۔ریما خان نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ وہ شادی سے قبل اپنی تعلیم مکمل نہیں کر سکی تھیں، تاہم امریکا منتقل ہونے کے بعد انہوں نے اپنی تعلیم بھی مکمل کی۔اداکارہ نے شادی سے قبل مختلف اداکاروں سے تعلقات کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر بھی کھل کر بات کی اور اس بات کا شکوہ کیا کہ وہ زرد صحافت کا نشانہ بنیں۔ریما خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ان کا نام کبھی ساتھی اداکار بابر علی کے ساتھ جوڑا گیا تو کبھی خبروں میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ کے شان کے ساتھ تعلقات ہیں۔اداکارہ کے مطابق انہیں یہ خبریں پڑھ کر بھی دکھ پہنچا تھا کہ ان کے تعلقات کسی سیاستدان سے ہیں اور وہ ان کے ساتھ چھٹیاں منانے سوئٹزرلینڈ گئی ہیں۔ریما خان نے کہا کہ لوگ ایسی خبروں کو جلد ہی بھول گئے، کیوں کہ ان میں کوئی سچائی نہیں تھی۔اداکارہ کے مطابق سچ کو کوئی ڈر اور خوف نہیں ہوتا اور نہیں اسے لوگ اتنا جلد بھولتے ہیں۔ریما خان نے اپنے سماجی کاموں کے حوالے سے بھی بات کی اور بتایا کہ وہ چند ساتھی اداکاروں کے ساتھ پنجاب کی مختلف جیلوں کا دورہ کرنے کا سوچ رہی ہیں اور اس سے قبل بھی مختلف جیلوں، یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہومز کا دورہ کر چکی ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.